لندن میٹرو پولس نے الطاف حسین کا پاسپورٹ واپس دے دیا

لندن: لندن میٹرو پولس نے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کے سربراہ الطاف حسین کا پاسپورٹ واپس کر دیا۔ برطانوی حکام نے منی لانڈرنگ کیسکی،جس میں ایم کیو ایم سربراہ کے ملوث ہونے کا شبہ تھا، تحقیقات کے دوران الطاف کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔ایم کیو ایم کے ایک ترجمان نے ڈان ڈات کوم سے تصدیق کر دی کہ پارٹی سربراہ نے ابھی پاکستان کاویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست نہیںدی ہے۔یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ہی ان کے خلاف ناکافی شواہد کی بنیاد پر ضمانتی شرائط واپس لے لی گئی تھی۔ان کے کہیں بھی آنے جانے یہاں تک کہ غیر ملکی سفر پر بھی عائد پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London police return mqm supremo passport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply