لندن میں پارلیمنٹ کے باہر نصب بیرئیرز سے کار ٹکرائی ،کئی راہگیر زخمی، ڈرائیور گرفتار

لندن: منگل کی صبح لندن کی پارلیمانی عمارت کے باہر نصب بیریرز سے ایک کار کے ٹکراجانے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ صبح7 بج کر30منٹ پرپیش آیا۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج میں زبردست اسلحے سے لیس ایک پولس پارٹی کو جائے وقوعہ پہنچتے اور پارلیمنٹ کی عمارت کے اطراف کے پورے علا قہ کی ناکہ بندی کرتے دکھایا گیا ہے۔

فی الحال پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو رہا ۔یہ حادثہ پارلیمنٹ کے ہاؤس آف لارڈز کی جانب پیش آیا اور ڈرائیور نے ”اسٹاپ“ سائن سے اپنی کار ٹکرا دی۔میٹرو پولس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”صبح سات بج رک 37منٹ پر ایک کار پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نصب بیریر ز سے ٹکرا گئی ۔ وہاں تعینات پولس افسران نے کار کے مردڈرائیورکو حراست میں لے لیا۔

اس واردات میں کئی راہگیر زخمی ہو گئے۔پولس افسران موقع پر ہی موجود ہیں۔جیسے ہی مزید اطلاع ملے گی اسے عام کر دیا جائے گا“ ۔ پولس نے میڈیا اور وہاں جمع لوگوں کو وہاں سے ہنکا دیا۔انسدا دہشت گردی کمان نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London parliament car crash live updates pedestrians injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply