لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے مستثنیٰ: ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لندن کے نو منتخب مسلم مئیر صادق خان کومسلمانوں پر امریکہ میں داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے معلوم کیا گیا کہ کیا مسٹر خان ان کی مجوزہ پابندی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہرمعاملہ میں کسی نہ کسی کے لیے استثنیٰ رہتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خان کے انتخاب پر خوشی ہوئی ہے اور وہ انہیں اپنی نیک خوہشات پیش کرتے ہیں۔ٹرمپ نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے اس دعوے کے بعد کہ پیرس کے دہشت گردانہ حملے ،جس میں 130سے زائد افراد مارے گئے تھے،اس نے کرائے ہیں،ٹرمپ نے یہ متنازعہ بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے اور ا مریکہ کی تمام مساجد بند کر دی جائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: london newly elected muslim mayor sadiq khan allowed to enter us trump in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply