لندن کے مئیر صادق خان کی خنجربردار کے حملے کے بعد لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل

لندن:لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کے شہریوں کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہے اور یہاں ایک شخص کے چاقو سے حملہ کرنے کے بعدلوگوں کو امن قائم رکھ کر محتاط رہنا چاہیے۔
لندن میں کل ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو قتل اور پانچ افراد کو زخمی کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔پولیس نے اس واقعہ کو دہشت گردی سے جڑے ہونے کے خدشے سے انکار کیا ہے۔ مسٹر خان نے ایک بیان میں کہا،”لندن کے سبھی شہریوں کی حفاظت میری پہلی ترجیح ہے۔
میں سبھی سے امن قائم رکھنے اور محتاط رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔گزارش ہے کہ کسی بھی مشتبہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع کریں۔ آپ پولیس کی آنکھ اورکان بن کر اہم رول اداکرسکتے ہیں اور لندن کو محفوظ رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London mayor sadiq khan urges public to stay calm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply