لندن کے مئیر صادق خان کو ٹرمپ کے اعزاز میں دی جانے والی سرکاری ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا

لندن: آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ انگلستان کے دوران ان کے اعزا زمیں دی جانے والی سرکاری ضیافت میں لندن کے مئیر صادق خان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

بکنگھم پیلیس میں ملکہ کی جانب سے دیے جانے والی ضیافت میں مدعوئین کی فہرست میں اپنے اور ٹرمپ کے منتخب ہونے سے پہلے سے ہی مسٹر ٹرمپ سے بغض و عداوت رکھنے والے لندن کے مئیرکا نام شامل نہیں ہے۔

مسٹر خان کو نظر انداز کرکے ایک روایت توڑی گئی ہے کیونکہ جب2011میں اس وقت کے صدر امریکہ براک اوبامہ کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا تو مسٹر خان کے پیشر و بورس جانسن کو اس ضیافت میں مدعو کیا گیا تھا۔

لیکن مسٹر خان اس پرمصر تھے کہ وہ اس ڈنر میں ہر گز نہیں جائیں گے اور یہ فیصلہ کر کے وہ لیبر رہنما جرمی کوربین کے نقش وقدم چل رہے ہیں جو خود بھی اس ڈنر کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

مسٹر خان نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمیںبتاتی ہے کہ صرف دو صدور برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں اور میرے خیال میں ٹرمپ یقیناً اس درجہ کے نہیں ہو سکتے جس درجہ کے وہ دونوں صدر تھے۔

یہاں یہ بتا قابل ذکر ہے کہ مسڑخان کو سوشل میڈیا پر قت کی دھمکیاں ملنے پر پولس کو24گھنٹے کے لیے ان کی حفاظت پر مامورکر دیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London mayor sadiq khan is snubbed from guest list for trumps state banquet during uk visit in june in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.