لندن کے مئیر صادق خان حزب اللہ پر مکمل پابندی کے معاملہ پر شش و پنج میں مبتلا

لندن: لندن کے مئیر صادق خان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملہ پرشش و پنج میں مبتلا ہیں کہ یو کے میں حزب اللہ پر مکمل پابندی عائد کر دی جانی چاہئے۔
کئی اخبارات میں شائع ان خبروں کے باوجود کہ صادق خان لندن اسمبلی میں ایک تبادلہ خیال کے دوران حزب اللہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے یو کے کے داخلہ سکریٹری کو اپنی رضامندی نامہ ارسال کرنے پر آمادہ ہو گئے تھے، مئیر کے دفتر کے ایک ترجمان کے مطابق انہوں نے حزب اللہ پر مکمل پابندی کے لیے کبھی حامی نہیں بھری ۔
لندن اسمبلی کے رکن اینڈریو بوف کا کہنا ہے کہ مئیر نے چند روز پیشتر ہی یہ واضح بیان دیا تھا کہ وہ حزب اللہ پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تلقین کے ساتھداخلہ سکریٹری کو ایک مکتوب ارسال کر یں گے ۔لیکن چند ہفتوں میںہی انہوں نے تیسری بار اپنا موقف بدل لیا اور اپنے وعدے سے پھر گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London mayor sadiq khan accused of flip flopping over uk hezbollah ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply