لندن میں یوم القدس پر بی بی سی اور امریکہ کے خلاف مظاہرے و نعرے بازی

لندن : لندن میں ہر سال منائے جانے والے یوم القدس پر مارچ نکالنے والوں نے صیہونیوں پر الزام لگایا کہ گرین فیل ٹاور میں انہوں نے ہی آگ لگائی تھی۔واضح رہے کہ اس آتشزدگی میں79افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ رمضان المبارک کے آخری اتوار کی مناسبت سے صہیونی ظلم و بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ناکالے گئے یوم القدس جلوس میںمظاہرین نے صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ جلوس میں شریک مظاہرین نے مرکزی شاہراہ سے جلوس کا آغاز کیا اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے امریکی سفارت خانے کے باہر اجتماع کیا گیا۔
جلوس میں شریک مظاہرین نے بی بی سی کی عمارت کے سامنے فلسطینیوں پر کی جانے والی جارحیت پر کوئی تبصرہ نہ کرنے اور خاموشی اختیار کیے رکھنے پر براڈ کاسٹر کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور صہیونی حکومت کی حمایت کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور حزب اللہ کے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی حمایت، غاصب صیہونی حکومت کی مذمت اور اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر کی جانے والی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں یوم القدس کے جلوس رمضان المبارک کے آخری جمعے کو نکالے جا رہے ہیں جبکہ برطانیہ میں یہ جلوس رمضان کے آخری اتوار کو نکالے جاتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London marchers in al quds day parade blame tower block fire on zionists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply