لندن میں خنجر زنی ایک ہلاک، چھ زخمی

لندن: لندن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق رسل اسکوائر میں چاقو سے ہونے والے ایک حملے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے واقعہ سے متعلق ایک مشتبہ کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایک دہشت گرد حملہ ہے یا نہیں اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔تاہم برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ وسطی لندن میں چاقو سے حملہ کرنے والا ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے لیکن دہشت گردی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
اس حملہ میں ایک خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے رسل اسکوائر سے ایک 19 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جس سے 60 سال کی ایک خاتون پر حملہ کردیا تھا جو موقع پر ہی زخموں کی تاپ نہ لاکر چل بسی۔
لندن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس طرح کے اشارے ہیں کہ یہ حملہ کسی ذہنی مریض نے کیا ہے اور ہم اس پر انکوائری کریں گے۔
مگر اس مرحلہ پر ہمیں حملہ کے مقصد کے بارے میں کھلے ذہن سے کام کرنا ہوگا کیونکہ اس کے پیچھے دہشت گردی کا مقصد بھی کارفرما ہوسکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London knife attack in russell square leaves one dead and 6 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply