گرین فیل ٹاور آتشزدگی کی ہمہ پہلو تحقیقات کرائی جائے گی: ٹریسا مے

لندن:برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے مرکزی لندن میں واقع 24 منزلہ گرین فیل ٹاور میں کل لگی بھیانک آگ کی مکمل تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کثیرمنزلہ عمارت میں لگی شدید آگ میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وزیر اعظم ٹریسا مے نے اس واقعہ میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی ،جس سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔ محترمہ ٹریسا نے کہا کہگرین فیل ٹاور ممکن حد تک محفوظ ہے اور اس میں آگ لگنا واقعی تشویش ناک ہے۔
اس حادثے کی مکمل جانچ ہوگی جس سے پتہ لگ سکے کہ کہاں چوک ہو ئی۔ کون کون سے ضروری اقدامات کرنے ضروری تھے اور نہیں کئے گئے۔“قابل ذکر ہے کہ حادثے کے بعد محترمہ ٹریسا نے ہنگامی خدمات کے سلسلے میں فائر بریگیڈ امور کے وزیر نک ہرڈ کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London fire theresa may promises to investigate grenfell tower disaster in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply