بم پائے جانے کے بعد لندن ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا

لندن: دریائے ٹیمز کے قریب ایک علاقہ میں دوسری جنگ عظیم کا بم پائے جانے کے بعد اتوار کے روز لندن سٹی ہوائی اڈہ بند کردیا گیا۔ یہ بم لندن ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب واقع کنگ جارج وی ڈوک پر پائے جانے کے بعد ہوائی اڈہ دن بھر کے لیے بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے تقریباً16000مسافر متاثر ہوئے۔
یہ بم جی ایم ٹی وقت کے مطابق صبح 5بجے پایا گیا۔ہوائی اڈہ رات10بجے بند کر دیا گیا ۔اس بم کو رائل نیوی کی مدد سے ہٹایا گیا۔ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز 261پروازوں کی آمد و روانگی ہونا تھی ۔لیکن جی ایم ٹی 8 بجے تک130پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔مسافروں سے کہا گیا ہے وہہوائی اڈے کا رخ نہ کریںکیونکہ ٹرمنل بند ہے۔

Title: london city airport shut as ww2 bomb found in thames | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply