لندن برج حملہ کا یک ملزم فرضی نام اور غلط عمر بتا کر یو کے میں داخل ہوا تھا

لندن: جن دہشت گردوں نے لندن برج اور بورو مارکٹ پر دہشت گردانہ حملے کیے تھے ان میں سے ایک فرضی نام و پتہ اور کم عمر بتا کر یو کے میں داخل ہوا تھا۔30سالہ رشید رضوان نے اپنی عرفیت رشید ایلخدار بتائی تھی اور حکام کو اس وقت اپنی عمر پانچ سال کم بتائی تھی۔ تاہم یہ علم نہیںہو سکا کہ وہ یوکے میں کب داخل ہوا تھا۔
یہ تفصیلات3جون کی شب دہشت گردانہ حملہ کر کے 8افرا کو ہلاک کرنے والے رضوان، 27سالہ خرم شہزاد بٹ اور22سالہ یوسف زغبا کی اچانک موت کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے دوران سامنے آئیں۔غیر طبعی موت کے ایک سینیئر تحقیقاتی افسر ڈاکٹر اینڈریو ہیرا نے بتایا کہ بے روزگار بٹ 20اپریل1990کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوا تھا۔اور شادی کرنے کے بعد مشرقی لندن کے بارکنگ میں رہ رہا تھا۔
رضوان بھی بارکنگ کا ہی رہائشی تھا۔اس نے اپنا نام رشید ایلخدار اور تاریخ پیدائش 31جولائی1991بتائی تھی۔لیکن اس کی بیوی نے جب بیان دیا تو اس نے بتایا کہ اس کا نام رشید رضوان ہے اور اس کی تاریخ پیدائش31جولائی1986ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London bridge attacker entered uk under false name inquest told in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply