دہشت پسندی کی ذہنیت اور سوچ کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے:تھریسا مئے

لندن:لندن میں دہشت گردانہ حملے کے حوالے سےبرطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انتہا پسندی کی سوچ کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے گروہ منظم ہیں اور ان کو شکست دینا ایک بڑا چلینج ہے لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہمیں اس دہشت گردانہ واردات پر افسوس ہے اور حکومت اس واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا اور دیگر مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسب کو مل کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے اور جمہوریت کو فتح سے ہمکنار کرنا ہے۔ انہوں نے عوام کو تاکید کرتے ہوئے کہ آپ اپنے حوصلے بلند رکھیں ، اس مقصد کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ نیز ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اقدامات کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ لندن میں الیکشن سے صرف چار روز پہلے ہونے والے خود کش دھماکے کی وجہ سے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے جلسے منسوخ کر دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London bridge attack transcript of theresa mays speech in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply