لندن حملے میں ملوث دو افراد کے نام و حلیے جاری

لندن:برطانیہ کی پولیس نے لندن میں ہفتہ کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دو لوگوں کے نام جاری کئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ناموں میں پہلا نام خرم بٹ کاہے اور اس کی جائے پیدائش پاکستان ہے۔ خرم دو بچوں کا باپ ہے ، جو مشرقی لندن میں کئی سال سے رہ رہا تھا۔ دوسرے حملہ آور کا نام رشید رضوان ہے اور یہ مراکش لیبیا سے ہے۔
پولیس کے مطابق، ان دونوں نے ایک وین کرایہ پر لی اور لندن برج پر لوگوں پر چڑھا دی، بعد میں انہوں نے بارو مارکیٹ علاقے میں لوگوں پر چاقو سے بھی حملہ کیا۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ مارک رلی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہے۔
وہیں اس حملے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے 12 افراد کو بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان میں سات خواتین اور پانچ مرد ہیں۔ واضح رہے کہ اس حملے میں سات افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London attack pakistani origin man among two attackers identified in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply