لندن حملے کے ہلاک شدگان میں ایک فرانسیسی اور ایک کناڈیائی بھی شامل

پیرس: فرانس اور کناڈا کی حکومتوں نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ان کا بھی ایک ایک شہری ہے۔ وزیر خارجہ جین ایوز لے ڈرائن نے ٹی وی پر کہا کہ حملے میں سات فرانسیسی شہری زخمی ہوئے ہیں اور اس میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے اور ایک اب بھی لاپتہ ہے۔
قابل غور ہے کہ لندن برج پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے 48 لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کہا کہ وہ نہایت دکھ و افسوس کے ساتھ اعلان کر رہے ہیں کہ ہلاک شدگان میں کناڈا کا بھی ایک شہری شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ ان لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جو اس لندن حملے میں اپنے اعزا و اقربا سے محروم ہو گئے۔اور تمام زخمیوں کے لیے دست بہ دعا ہیں کہ خداانہیں جلد صحتیاب کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London attack one canadian and one french citizen among those killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply