داعش نے لندن حملے کی ذمہ داری لی

لندن:دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے ہفتہ کو لندن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ داعش کی عماق میڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ کل لندن میں کیا گیا حملہ داعش کے انتہا پسندوں کے فدائین حملہ کا ایک حصہ تھا۔ اس قسم کے کسی بھی حملہ کی ،جس میں بھلے ہی حملہ آوروں کی داعش سے براہ راست وابستگی نہ ہو اور وہ صرف داعش سے متاثر رہے ہوں، داعش ذمہ داری لیتی رہی ہے ۔
اس حملے میں سات افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ برطانیہ میں گزشتہ تین ماہ میں یہ تیسرا دہشت گردانہ حملہ تھا۔پولس نے بتایاکہ 21شدیئد زخمی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

Title: london attack isis claims responsibility for london bridge horror | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply