لندن کے ویسٹ منسٹر دہشت گردانہ حملہ میں پانچ افراد ہلاک، 40 زخمی

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کل پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانیہ سب سے سینیئر انسداد دہشت گردی پولس افسر مارک راؤلی نے بتایا کہ حملہ آور نے پہلے پارلیمنٹ سے تھوڑی ہی دور پر واقع ویسٹ منسٹر پل پر پیدل چلنے والے لوگوں کو کار سے کچلنے شروع کر دیا جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور اس کے بعد حملہ آور نے پارلیمنٹ کے قریب پولیس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ بعد میں حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس اسے دہشت گردانہ واقعہ مان رہی ہے۔
وہیں برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مے نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ کارروائی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی لیے جان بوجھ کر شہر کے عین قلب کے قریبی علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن یہ عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
برطانیہ کے سینئر انسداد دہشت گردی افسر مارک راؤلے نے کہا کہ حملے کی شروعات اس وقت ہوئی جب ویسٹ منسٹر پل کے قریب ایک کار نے لوگوں کو ٹکر مارنا اور کچلنا شروع کر دیا۔ بعد میں حملہ آور چاقو سے حملہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی طرف جانے کی کوشش کرنے لگا۔
اس دوران حملہ آور نے چاقو سے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس کو یہ یقین ہے کہ وہ حملہ آور کی شناخت جانتے ہیں لیکن اس وقت وہ حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London attack five dead in westminster terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply