لندن حملہ: ہر طرف خون ہی خون تھا،عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال فیس بک پر بیان کیا

لندن: برطانیہ کے دارالسلطنت لندن کے عین قلب میں واقع برطانیہ کی پارلیمنٹ کے قریب دہشت گردانہ حملہ کے ایک عینی شاہد نے اس حملہ کا اپنا آنکھوں دیکھا حال سوشل میڈیا میں فیس بک کے توسط سے بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نے پانچ افراد کو خون میں نہایا پڑا دیکھا جن میں ایک مسلح پولس اہلکار تھا اور ان میں ایک حملہ آور لگ رہا تھا۔
34سالہ مارٹن پیرز نے ، جو ناروچ کا رہائشی ہے،مزید لکھا کہ وہ ویسٹ منسٹر پل پر سے گذررہا تھا تو اس نے یہ واردات ہوتے دیکھی ۔اس نے کہا کہ ہر طرف بس خون ہی بہتا دکھائی دے رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London attack eyewitness describes terror scene aftermath in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply