افغانستان میں فوجی کارروائی میں36طالبان انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی بغلان میں فوج کی کارروائی کے دوران طالبا ن کے درجنوں انتہاپسند بشمول مقامی لیڈران ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

شمال میں افغان فوج کے 209ویں شاہین کور سے جاری ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ فوج نے صوبہ کے شش کپی،لرکخابی اورڈانڈ شہاب الدین علاقوں میں زمینی و فضائی کارروائی کی۔بیان میں مزید کہاگیا کہ 36انتہاپسند ہلاک اور کم از کم12دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فوجی بیان میں مزید بتایا گیا کہ طالبان کے جو بڑے لیڈران ہلاکہوئے ہیں ان میں پل خمری کے گروپ لیڈر مولوی قادر، قاری خالد،ملا ابراہیم، قاری ظاہر ، غازی ملنگ اور ملا حذیفہ جلا آبادی بھی شامل ہیں۔

حکومت مخالف مسلح انتہاپسند گروپوں بشمول طالبان میں سے کسی نے بھی ابھی تک اس خبر پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Local taliban leaders militants suffer heavy casualties in baghlan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply