سرت شہر میں داعش کی زبردست پسپا ئی,جیل اور مسجد پر لیبیائی فوج کا قبضہ

طرابلس: لیبیائی فوج نے جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے گڑھ سرت شہر میں آج انہیں پسپا کردیا اور شہر کی ایک بڑی مسجد پر بھی کنٹرول کر لیا۔ لیبیائی فوج کے مطابق داعش کے جنگجووں کو شہر سے نکال دیا گیاہے۔
فوج نے شہر کے سب سے بڑی مسجد اور جنگجووں کی طرف سے چلائی جا رہی ایک جیل پر کنٹرول قائم کر لیاہے۔ دوسری طرف مصراتہ شہر میں لیبیا ئی فوج اورداعش کے جنگجووں کے درمیان ہوئی تصادم میں 9 جنگجو مارے گئے اور 85 دیگر زخمی ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کے جنگجووں کے قلع قمع کیلئے لیبیائی فوج نے سرت شہر میں گزشتہ تین ماہ سے مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں امریکی فوج بھی اس کی مدد کر رہی ہے۔جمعرات کو سرت شہر میں امریکی فضائیہ نے 65 ہوائی حملے کئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Libyan forces say they capture mosque prison from islamic state in sirte in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply