لیبیا ئی فوج نے سرتے میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا

طرابلس:سرتے شہر کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے لیبیا کی فوج نے آج کہا کہ اس نے شہر میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔سرتے کے مذکورہ اوگا ڈوگا مرکز کے علاوہ ہسپتال اور یونیورسٹی عمارتوں پر پھر سے لیبیا سیکورٹی فورسز کا قبضہ حالیہ دنوں میں اس کی بڑی کامیابی مانی جائے گی۔
اس کے علاوہ امریکہ نے بھی دس دن پہلے سرتے میں ہوائی حملہ شروع کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے میڈیا دفتر کے ایک ترجمان ریڈا عیسی نے کہا کہہمارے سیکورٹی فورسز نے پورے اوگا ڈوگا احاطے پر کنٹرول کر لیا ہے۔ وہ احاطے سے کچھ دور آگے بھی بڑھ چکے ہیں۔مرحوم آمر معمر قذافی کے آبائی شہر سرتے میں بڑے گنبدوں والا اوگا ڈوگا کااحاطہ شہر اہم علامت کی طرح ہے۔ گزشتہ سال شہر پر کنٹرول کے بعد داعش اس مرکز کا استعمال اجلاسوں اور مذہبی تعلیم کے لئے کرتا تھا۔
شام اور عراق میں پسپا ہورہے داعش کے لئے سرتے شہر میں ہار کسی بڑے جھٹکے کی طرح ہو گا۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا حکومت کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے جس نے اپنے اقتدار کو قائم کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کی اور انتہا پسند مسلح گروہوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Libyan forces recapture daesh headquarters in sirte in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply