لیبیائی فوج نے سرت کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرا لیا

سرت (لیبیا): امریکی فضائیہ کے تعاون سے لیبیائی فوج نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے طرابلس اور بن غازی کے درمیان واقع شہر سیرت سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کو مار بھگایا۔ اس شہر کو داعش کا ایک بڑا اور مضبوط ٹھکانہ کہا جاتا تھا۔داعش کے دہشت گردوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر کے لیبیائی فوج نے پورے شہر کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ داعش کے قبضے والا آخری شہر تھا جس پرفوج نے قبضہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے مسلسل یہاں کارروائی جاری رکھی تھی اور سرت پر قبضہ سے پہلے اس کے مضافاتی علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Libyan forces clear last islamic state holdout in sirte in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply