لیبیا میں فضائی حملے میں6خواتین سمیت 9 ہلاک

بن غازی (لیبیا): وسطی لیبیا میں ایک نخلستان شہر کے پاس ایک ہوائی حملے میں6 خواتین سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اسپتال ڈاکٹر اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
کواون شہر کے قریب فضائی حملہ کرنے والے طیاروں کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ حملے والا علاقہ لیبیا کی مشرقی سرکار کی وفادار فوج کے کنٹرول میں ہے۔ مشرقی لیبیا ئی حکومت کی وفادار فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وسطی شہر جوفرا کے قریب یہ فضائی حملہ مسراطہ کی ملیشیا نے کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ نشانہ مشرقی حکومت کی فوجوں کو بنایا گیا تھا لیکن اس میںغیر فوجی مارے گئے۔لیکن مسراطہ میں فضائیہ کے ایک ترجمان محمد غنونو نے اس دعوے کو خارج کر دیا اور کہا کہ ان کی فوج اس علاقہ تک پہنچی ہی نہیں۔ ہم صرف ساحلی خطہ پر ہی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Libyan airstrike kills nine civilians in central town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply