لیبیا کے سرت شہر سے داعش کا عنقریب صفایا کردیا جائے گا:امریکہ کا دعویٰ

لندن:امریکہ نواز لیبائی فورسز سرت شہر میں دولت اسلامیہ (داعش) کے آخری ٹھکانوں کا عنقریب صفایا کردیں گی۔ یہ بات امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ فورسز نے داعش کے جنگجووں کو شہر کے ایک کونے میں سمیٹ دیا ہے۔ مجھے توقع ہے کہ وہ جلد ہی ان کی بچی کھچی مزاحمت کو بھی ختم کردیں گے۔
سنیچر کے روز لیبیائی فورسز نے کہا تھا کہ وہ شہر میں دولت اسلامیہ کے آخری ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ اگست کے شروع سے ہی یہ فورسیز امریکی فضائی حملوں کی مدد سے داعش پر حملے کررہی ہیں اور ان پر بھاری پڑرہی ہیں۔ جہادی گروپ نے لیبیا کے گہرے سیاسی اختلافات سے فائدہ اٹھاکر ایک سال قبل سرت پر قبضہ کرلیا تھا اور اسے لیبیائی اور ٹیر ملکی لڑاکوں کا گڑھ بنادیا تھا۔
اگر وہ اس شہر میں پسپا ہوجاتے ہیں تو شام اور عراق میں اس کی حالت کافی خراب ہوجائے گی۔ لیبیا میں سرت کے علاوہ اور بھی کئی جگہ لڑائی چل رہی ہے۔ 2011 میں معمر قذافی کے زوال کے بعد سے لیبیا کے حالات سنبھل نہیں پائے ہیں ملک متعدد حریف گروپوں میں بٹ گیا ہے۔ اقوام متحدہ حامی حکومت ملک کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کارٹر نے کہا کہ امریکہ سرت پر قبضہ کرنے کے بعد بھی لیبیا کی مدد نہیں روکے گا۔ یعنی اس کی حمایت میں حملے کرتا رہے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Libya close to eliminating isis from sirte says ash carter in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply