لیبیا کی ایک مسجد کے باہر دو کاربم دھماکوں میں33نمازی ہلاک،50سے زائد زخمی

بن غازی(لیبیا): یہاں کے ایک اسپتال کی ترجمان نے بتایا کہ منگل کو رات دیر گئے دو کار بم دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 33ہو گئی۔ترجمان فازیہ البرغاضی نے مزید بتایا کہ جو55 زخمی افراد شہر کے الجلا اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پہلا دھماکہ السیمانی علاقہ میں واقع ایک مسجد کے سامنے اس وقت ہوا جب جب لوگ عشا کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے تھے۔ اس واردات میں ایک بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار میں دھماکہ کر دیا۔
آدھے گھنٹے بعد اسی علاقہ میں ایک اور دھماکہ15منٹ بعد ان سیکورٹی اہلکاروں اور وزارت صحت کے لوگوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو پہلے دھماکے کے فوراً بعد جائے واردات پہنچے تھے۔
یہ دھماکہ پہلے دھماکے سے زیادہ طاقتور تھاجو قریب ہی کھڑی ایک مرسیڈیز کار سے کیا گیا تھا ۔اس دھماکے مین ایک ایمبولنس بھی تباہ ہوگئی۔اس میں جو افراد ہلاک و زخمی ہوئے ان میں فوجی اہلکار و محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: libya car bombing 33 dead after blasts kill worshippers outside benghazi mosque in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply