ہانگ کانگ کا چین کے شکنجہ غلامی سے آزاد ہونے کا کوئی امکان نہیں

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی انگ چن اینگ نے آج اپنی سالانہ منصوبہ بندی میں کہا کہ ہانگ کانگ کے چین سے آزاد ہونے کا امکان نہیں ہے۔ چین کے اس بڑے مالیاتی مرکز کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پانچ سال کی مدت مکمل کرنے کے موقع پر مسٹر چن۔
اینگ نے اپنے آخری خطاب میں یہ بات کہی۔ حالیہ دنوں میں ہانگ کانگ میں چین کے خلاف احتجاج اور آزادی کی مانگ کے پیش نظر مسٹر چن۔اینگ نے کہا، ’چین سے کسی طرح کی علیحدگی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
‘ ایک ہی ملک میں دو نظام کے تحت یہ سابق برطانوی کالونی (ہانگ کانگ) چین کے ماتحت ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ہانگ کانگ میں تحریک آزادی عروج پرہے جس سے چین کے لیڈر فکر مند ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Liberation of hong kong not feasible says outgoing ceo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply