وزیر اعظم لبنان حریری عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بیروت: لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے سعودی عرب کا دوہ کرنے کے لیے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان کا دعوت نامہ قبول کر لیا اور وہ عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر متعین لبنان نذر اللہ نے مسٹر حریری سے ملاقا ت کر کے انہیں دعوت نامہ دیا۔
مسٹر حریری نے بیروت میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ سعودی عرب کا اصل مقصد لبنان کی مکمل آزادی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نومبر2017میں حریری نے ریاض سے جاری اپنے ایک بیان میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔لیکن پھر بیروت واپسی کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lebanons hariri set for riyadh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply