سعد حریری جب چاہیں سعودی عرب چھوڑ کر جا سکتے ہیں: وزیر خارجہ الجوبیر

ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجوبیر نے ان الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو سعودی عرب میں حراست میں رکھا گیا ہے کہا ہے کہ سعد حریری اپنی مرضی سے سعودی عرب میں ہیں اور وہ جب چاہیں سعودی عرب سے جا سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ حریری، جنہوں نے 4نومبر کو سعودی عرب سے اعلان کیا تھا کہ وہ مستعفی ہو گئے ہیں اور اپنی مرضی سے سعودی عرب میں مقیم ہیں جب بہتر سمجھیں سعودی عرب سے جا سکتے ہیں۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین یوویس لئی ڈریان نے بھی کہا کہ سعود حریری کسی بھی وقت فرانس آجائیں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے خطہ میں ایران کی مداخلت پر تشویشات کا بھی اظہار کیا۔

Title: lebanons hariri in saudi arabia by his own will and can leave when he wants saudi fm al jubeir says | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply