لبنانی فوجیوں کی ہلاکت میں ملوث عالم دین کو سزائے موت سنا دی گئی

بیروت: (رائٹر) لبنان کی ایک عدالت نے فوج پر حملے کے قصوروار ایک سخت گیر عالم دین شیخ احمد الاثیر کو موت کی سزا سنادی۔ ذرائع کے مطابق شیخ الاثیرسمیت 38 لوگوں کو جون 2013 میں لبنانی فوجیوں کا قتل کرنے کے الزام میں 2015 میں فرضی پاسپورٹ کے ساتھ بیروت ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شیخ الاثیر اور ان کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں لبنان کے 18فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فوج نے عالم دین شیخ الاثیر کے بھائی سمیت دو دیگر لوگوں کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ سابق گلوکار فدیل شاکر کو 15سال اور 30دیگر قصورواروں کو تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lebanese cleric sentenced to death for clashes with army in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply