حلب سے نقل مکانی کر جائیں یا خمیازہ بھگتیں:شامی فوج کا شہریوں کا انتباہ

بیروت:شام کی فوج نے جنگ زدہ حلب شہر کے باغیوں اور شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ حالت اس امر کے متقاضی ہیں کہ وہ حلب چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ فامی فوج نے یہ بھی کہاکہ جو بھی نقل مکانی نہیں کرے گا اور شہر میں مقیم رہے گااسے اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔ شامی فوج نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس نے شمالی شہر حلب کے باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور اس نے باغیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ خانوں کی پختہ اطلاع ہے جن پر وہ حملے کرسکتی ہے۔ایسی حالت میں باغی لڑاکوں کو ہتھیار ڈال کر یہاں سے چلے جانا چاہیے۔
اس سے پہلے بدھ کو فوج نے کہا تھا کہ وہ حلب کے باغیوں کے مقبوضہ علاقے پر فضائی حملے کم کررہی ہے اور جو لوگ شہر چھوڑ کر جانا چاہے ہیں انہیں اس کی اجازت دے رہے ہیں۔ شامی فوج نے ایان اور لبنان کی شیعہ ملائشیائی اور روسی طیاروں کی مدد سے مشرقی حلب پر 19ستمبر کو حملہ شروع کیا تھا۔اس کے بعد سے حلب میں بے حد بربادی ہوئی۔فوج اور اس کے حامیوں نے مشرقی حصہ کے کچھ علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔اس نے شہر کے وسط اور مغربی حصہ میں بھی مورچہ کھول دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leave aleppo or face fate syrian army in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply