ہندوستان ڈوکلام تعطل سے سبق لے: چینی فوجی افسر

بیجنگ: دور افتادہ ڈوکلام سطح مرتفع کے70روزہ ڈرامے کے ڈراپ سین کے ایک روز بعد چین کی فوج نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ”ڈوکلام تعطل سے سبق لے“۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ چین سے عین چند روز قبل پیر کے روز ہندوستان اور چین سکم میں سرحد پر واقع ڈوکلام سے فوج ہٹانے پر آمادہ ہو گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان وسط جون سے اس معاملہ پرکشیدگی چلی آرہی تھی۔
پیپلز لبریش آرمی کے ایک سینیئر کرنل وو قیان نے ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل کے پیش نظر چینی فوج نہایت چوکنا اور مستعد رہے گی اور اپنے قومی علاقہ اور خود مختاری کا پوری طاقت سے دفاع کرے گی۔کرنل نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اس تعطل سے سبق لے اور معاہدوں اور بین الاقوامی قانون کا احترام کرے نیز سرحد پر امن و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Learn from doklam stand off china army tells india in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply