عرب و اسلامی ملکوں کی فوجی مشقوں کا معائنہ کر نے شاہ سلمان بھی پہنچ گئے

حفر الباطن: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سعودی عرب اور اس کے حلایف ممالک کی جنگی تیاریوں کویقینیہ بنانے کے لیے رعد الشمال نام سے آخری مرحلہ کی فوجی مشقوں کے لیے یہاں پہنچ گئے۔
شاہ سلمان کے ہمراہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے ملکوں کے سربراہ بھی اس سعودی شہر حفر الباطن پہنچ چکے ہیں۔ جو عرب و اسالمی ممالک ان فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سنیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، تیونیشیا، کوموروز ، جیبوتی، عمان، قطر، ملیشیا، مصر ، موریطانیہ اور ماریشس ہیں۔ان مشقوں میں 2500جنگی طیارے،20ہزار ٹینک اور3لاکھ50ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔
ان فوجی مشقوں کو ڈزرٹ اسٹورم کے بعد خطہ کی تاریخ میں دوسرا بڑا فوجی اجتماع قرار دیا جارہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان مشقوں کا مقصد اتحادی فوجوں کو ان طاقتوں سے لڑنے کے لیے تیار رہنے کے لیے ہے جو خطہ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leaders join king salman in hafr al batin for north thunder in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply