فلسطینیوں کی جدو جہد رنگ لائے گی اور بہت جلدفلسطینی ریاست فلسطینیوں کو واپس مل جائے گی: ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای

تہران: اسلامی انقلاب کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے بین المسلمین پھوٹ ڈالنے ، جنگ کرانے اور مسلمانوں کے دمیان منافرت پھیلانے کے شمنوں کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے نبر د آزما ہونے کے بجائے فلسطین میں غاصبوں کی ناپاک موجودگی کے خلاف متحد ہو جائیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا ترجیحی مسئلہ بتایا اور اکہا کہ اس کو حل کرنا اسلامی ملکوں کی اولیں ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں معاونت کرنے والے کچھ اسلامی ممالک کو لعن طعن کی۔

انہوں نے لبیا جیسے اسلامی ملک کے اندر ہی دو گروہوں کے وجود پر ،جو ایک دوسرے کو تہ تیغ کر رہے ہیں،سوال اٹھایا۔انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ایک ایسا ملک جو اسلام پر عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، یمنی لوگوں پر کیوںبم برسارہا ہے کیوں اس کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کررہا ہے اور دشمنان اسلام کے اشاروں پر کیوں رقصاں ہے۔

انہوں نے اپنے عید الفطر کے پیغام میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور امت مسلمہ کے تصور کے احیاءکو اجاگر کیا۔ سپریم لیڈر نے بدھ کے روز عید کے روز ایرانی حکام ، اسلامی ممالک کے سفیروں اور عوام کے مختلف طبقات کے ایک گروپ کا استقبال کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اپنی جدو جہد جاری رکھیں اور خدا کے فضل سے فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اور ایک روز فلسطینی عوام فاتح بن کر ابھریں گے اور نوجوان اس روز دیکھیں گے کہ فلسطینی ریاست فلسطینیوں کو واپس مل گئی۔

اسلامی انقلاب کے رہنما نے اس امر پر زور دیا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل قران میں دیے گئے احکام خداوندی پر عمل پیرا رہنے اور اپنی زندگی کو قرآن کی عین تعلیمات کے مطابق ڈھال لینے میں مضمر ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں سورہ الفتح کی آیت29کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے” کفار کے مقابلہ پر بہت سخت اور آپس میں بے انتہارحم کرنے والے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دانشوران و مفسرین پراس تقاضہ کی تکمیل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Leader youth soon to witness return of palestine to its own people in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.