تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ و اسلامی انقلاب کے رہنمائے عظمیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی نوجوانوں کو نظام شریعت سے دور کرنے کی سازش رچ رہا ہے لیکن انہیں زبردست ناکامی ہوگی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ان خیالات کا اظہار 1978میں ایران میں اسلامی انقلاب کی جیت سے ایک سال پہلے پہلوی سلطنت کے خلاف آذار بائیجان کے لوگوں کی بغاوت کی سالگرہ کے موقع پر مشرقی آذر بائیجان کے ہزاروں باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور لیفٹننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی یاد منانے کی مثالوں کی طرح دشمن ایک بار پھر ایرانی نوجوانوں کو ورغلانے میں مایوسی کا شکار ہوگا۔

آیت اللہ نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے باعث افتخار ہیں نیز ملک کو نئی توانائی دیتے ہیں۔واضح ہو کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 21 فروری کو پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں 290 نشستوں کے لئے 7157 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے آیت اللہ نے کہا کہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کئی تھنک ٹینک تشکیل دیے ہیں جو لوگوں کو نظام شریعت سے دور کرنے کے طریقہ کار وضع کرنے میں توجہ مرکوز کیے ہیں۔لیکن اس بار بھی امریکہ کو ناکامی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *