صدر چین شی جینپنگ کو تا حیات صدر بنا دیے جانے کا ہر طرف سے خیرمقدم

بیجنگ: چین کے حکومتی اہلکاروں بشمول ہزاروں قانون سازوں نے ملک کے صدر کے عہدے کی میعاد کی حد ختم کر کے شی جینپنگ کو تاحیات صدر بنانے کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا۔چین میں صدر کے اشاروں پر چلنے والی سمجھی جانے والی پارلیمنٹ نے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے، جس کی رو سے ماؤ زی تانگ کے بعد شی جن پنگ کو سب سے طاقت ور رہنما بنا دے گا اور فوج، معیشت اور ریاست کی عنان ایک ہی شخص کے ہاتھ میں آجائے گی، سالانہ اجلاس میں ہر شعبہ حیات کے خاص و عام سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے دو مرتبہ صدارتی مدت کی حد کے خاتمے کے لیے چیمبر میں ایک ترمیم پیش کی گئی، جسے پرجوش انداز میں سراہا گیا۔قانون سازوں کی جانب سے اس ترمیم کی منظوری دی گئی اور چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی قیادت نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے ایک ایجنڈا تشکیل دیا۔اس ایجنڈے کے متن میں کہا گیا کہ شی جن پنگ کے ساتھ سی سی پی کی سینٹرل کمیٹی اتھارٹی کی حفاظت اور متحد قیادت کے لیے موزوں ہوجائے گی اور اس سے قومی قیادت کے نظام کو تقویت ملے گی۔
خیال رہے کہ یہ ترمیم وزیر اعظم لی کی چیانگ کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے بعد کی گئی، جس میں انتباہ دیاگیا تھا کہ ملک معاشی خطرات، غربت اور آلودگی جیسے تین اہم مسائل سے نبرد آزماہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے 2018 میں معاشی ترقی کا ہدف 6.5 فیصد تک رکھا ہے جو 2017 کے 6.9 فیصد جی ڈی پی کے مقابلے میں کم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 2 برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی مسلح افواج کی سست رفتاری ختم کرکے انہیں تقویت دینے کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی 8.1 فیصد تک اضافہ کیا گیا اور اسے ایک کھرب 11 ارب یوآن یعنی (175 ارب ڈالر) تک پہنچا دیا گیا۔رپورٹ میں تائیوان کے حوالے سے خبردار کیا گیا کہ چین کسی ایسے ’علیحدگی پسند منصوبوں‘ کو برداشت نہیں کرے گا جو ان کی سرزمین اور خود مختار جزیروں کے درمیان کشیدگی کا باعث ہو۔
صودوسری جانب سالانہ اجلاس میں شنگھائی سے آئے وفد کے رہنماژاؤ فینگ نے کہا کہ میں شی جن پنگ کی حمایت کے ساتھ آئین میں تبدیلی کی بھی حمایت کرتا ہوں۔اس بارے میں ہینان صوبے سے آئے ایک اور وفد نے کہا کہ شی جن پنگ اچھے فعال اور ایک دیانتدار رہنما ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lawmakers in china welcome extension in xi jinpings rule in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply