شام کے بحران پرروس و برطانیہ کے وزرا خارجہ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں

ماسکو : (رائٹر) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران شام کے بحران پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ کہ مسٹر لاوروف اور مسٹر کیری کے درمیان آٹھ اور نو ستمبر کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران شام کے بحران پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ تاہم، شام کے بحران پر بات چیت کرنے کے لئے دونوں فریقوں کی جانب سے ابھی کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے نمٹنے میں روس اور امریکہ کے درمیان تعاون، شام میں متاثرین کیلئے انسانی امداد اور وہاں کے سیاسی حالت پر بھی اجلاس کے دوران بحث ہونے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lavrov kerry to hold syria talks september 8 9 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply