روس و امریکہ کے وزیر خارجہ کے درمیان حلب کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ماسکو:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری شام کے مشرقی حلب کی صورتحال کے سلسلے میں فون پر بات چیت کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کہا کہ مسٹر لاوروف اور مسٹر کیری کے درمیان حلب کی صورت حالت سے متعلق فون پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شامی حکومت حلب سے باغی جنگجوؤں کو بحفاظت واپس بھیجنے کو تیار ہے لیکن باغی گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مشرقی حلب کے 99 فیصد حصہ پر اب شام کی حکومت کا کنٹرول ہو چکا ہے اور باغیوں سے خالی کرائے گئے علاقے کے لوگ اب سڑکوں پر آکر خوشیاں منا رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lavrov kerry discuss syria by phone despite breakdown in talks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply