کابل میں تسلسل سے ہوئے بم دھماکوں میں30ہلاک درجنوں زخمی

کابل:افغانستان کی راجدھانی کابل میں وزارت خارجہ کے دفتر کے نزدیک یکے بعد دیگرے ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم30افراد ہلاک اور90زخمی ہو گئے ۔
وزارت صحت عامہ کے ایک اہلکار نے کچھ زخمیوں کی حالت مخدوش ہے اس لیے ہلکا شدگان میں تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ وزارت صحت عامہ کے ترجمان محمد اسماعیل کاؤسی نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر شہری شامل ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی شہر کے شہر نوا علاقہ میں دھماکہ کر کے اڑائی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکوں کے بعد گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے بھی فضا گونجتی رہی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس خود کش بمبار نے دھماکہ کرنے کے بعد خود کو ایک عمارت میں محصور کر لیا ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Late night explosion rocked kabul as twin blasts left 30 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply