دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون نابی تاجیما 117سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ٹوکیو: دنیا کی سب سے طویل عمر کی خاتون ،جن کی عمر117سال تھی ،انتقال کر گئیں۔ جاپان میں کیکائی شہر کی رہائشی نابی تاجیماکو اسی سال جنوری میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔کیکائی شہر کے ایک اہلکار سوسومویوشی یوکی نے بتایا کہ چار ماہ بستر علالت پر رہنے کے بعد ہفتہ کی شام میں انہوںنے آخری سانس لی۔تاجیما4اگست1900کو پیدا ہوئی تھیں ۔انکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کرہ ارض پر19ویں صدی میں پیدا ہونے والی معلوم شخصیات میں سے آخری تھیں۔ ان کو سات بیٹے اور دو بیٹیاں تولد ہوئیں اور کم و بیش ان کی ذریت میں160مردو زن ہیں۔جن میں پڑ پوتے وپڑ پوتیوں کے بھی پڑپو تے و پڑ پوتیاں ہیں۔ستمبر میں جمائیکا کے ائلٹ براو¿ن کے117سال کی عمر میں انتقال کرجانے کے بعد نابی تاجیما سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون بن گئی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Last known person born in 19th century dies at 117 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment