افغانستان کے ایک اسٹیڈیم کے باہر خود کش حملہ میں 15ہلاک 50سے زائد زخمی

کابل:افغانستان کے صوبہ ہلمند میں جمعہ کی شام میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر زبردست کار بم دھماکے میں 70سے زائد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔یہ دھماکہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں غازی محمد ایوب خان اسٹیڈیم میں اس وقت ہوا جب ایک کار سوار بمبارنے کشتی مقابلہ دیکھنے کے بعد اسٹیڈیم سے باہر آنے والے لوگوں کی بھیڑ کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولس کے مطابق یہ کار بمبار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولس نے اس کو پہچان لیا اور اس نے خود کو پولس کے نرغہ میں پھنستا دیکھ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔جس میں کم از کم15افراد ہلاک اور 50سے زائدزخمی ہو گئے۔زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔کسی فرد یا تنظیم نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ ایام میں دہشت گردوں نے سلامتی دستوں کے اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا کر کئی حملے کیے ہیں جس میں متعدد افراد بشمول سلامتی دستوں و افغان پولس کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ابھی گذشتہ بدھ کو ہی نئے سال کے موقع پر نو روز تقریبات کے دوران خود کش کار بم دھماکے میں31افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔موسم بہار شروع ہوتے ہی طالبان انتہاپسندوں کی تخریبی سرگرمیاں اور ہلاکت خیز حملے شروع ہو جاتے ہیں۔ اور آئندہ چند ہفتوں بعد ایسے حملے کیے جانے کا خدشہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lashkargah car bombing leaves dozens dead wounded in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply