علی لاریجانی لگاتار تیسری بار ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

تہران: ایران کے قانون سازوں نے علی لاریجانی کو دسویں پارلیمنٹ کا ایک بار پھر اسپیکر منتخب کر لیا۔لاریجانی کو بدھ کے روز 279میں سے147ووٹ ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف محمد رضا عارف کو 123ووٹ ملے۔

الیکشن کے پہلے راؤنڈ میں لاری جانی، عقارف اور ہمیرضا حاجی بابائی میدان میں تھے لیکن ان میں سے کسی کو بھی بھاری اکثریت نہیں مل سکی۔

جس کے بعد دوسرا راؤنڈ کرایا گیا اس راؤنڈمیںحاجی بابائی نے لاری جانی کی جیت کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنا نام واپس لے لیا۔یہ لگاتارتیسرا سال ہے کہ لاری جانی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Larijani re elected irans parliament speaker in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply