آسٹریلیا میں ایک بجرے سے 1.4ٹن کوکین برآمد

سڈنی: آسٹریلیا میں انسداد منشیات بیورو نے کل رات گئے ایک کاررروائی میں ملک میں کوکین کے سب سے بڑے گروہ کا پردہ فاش کر کے کروڑوں ڈالر کی کوکین ضبط کر لی۔ موصول اطلا ع کے مطابق بیورو کی ایک ٹیم نے نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر ایک بجرا پر چھاپہ مارکر اس میں سے 1.4 ٹن کوکین بر آمد کی ہے جس کی بین الاقوامی منڈی میںقیمت 31.2 کروڑ ڈالر ہے۔
جج مائیکل کینان اور غیر ملکی امور کے وزیر پیٹر ڈوٹوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ آسٹریلیائی شہریوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی طور پر منشیات کی تجارت کی سازش رچنے کا الزام ہے اور جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس یہ کارروائی آسٹریلیا کی مختلف ایجنسیوں کے علاوہ نیوز ی لینڈ کے کسٹم محکمہ نے ملکر انجام دی۔
مسٹر کینان نے بتایا کہ اس کوکین کی قیمت 31.2 کروڑ ڈالر ہے لیکن ڈرگ مافیا گلیوں میں اسے نشہ بازوں کو 9 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات بر آمد ہونے کا یہ ریکارڈ ہے۔ قبل ازیں 2001 میں 938 کلو کوکین پکڑی گئی تھی ۔

Title: largest ever cocaine haul discovered aboard yacht intercepted off nsw coast | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply