برازیل میں حقوق اراضی کے کارکن نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ہلاک

جوہانسبرگ: کئی بندوق برداروں نے برازیل کے ایک ہسپتال میں زیر علاج حقوق اراضی کے ایک فعال کارکن کا گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ ایک روز پہلے ہی قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے کے باعث اس اسپتال میں داخل تھے۔ان کے حامیوں نے کہا کہ برازیل میں پیراڈو اسٹیٹ اسپتال کی عمارت میں گھس کر دس لوگوں نے والڈومیرو کوسٹا پریرا کا قتل کر دیا۔
مسٹر کوسٹا پریرا بے زمین مزدور تحریک (ایم ایس ٹی) میں ایک کارکن تھے۔ وہ اکثر برازیل میں زمینی اصلاحات کی حمایت میں مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ ایم ایس ٹی نے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ ”ان کی موت پر ہم سب بہت دکھی ہیں“ اور کہا کہ مکمل تنظیم اس دکھ کی گھڑی میں ان کی بیوی، بچوں اور ان کے سارے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے کھڑی ہے۔ مسٹر کوسٹا پریرا برازیل ورکرز پارٹی کے رکن بھی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Land rights activist shot dead in brazil in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment