سعودی عرب نے بروسلز اور لاہور دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی

ریاض: سعودی عرب نے گذشتہ دنوں بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز اور اتوار کی شب ایسٹر کے موقع پر پاکستان کے شہر لاہور میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کی ، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے، شدید مذمت کی ہے۔یہاں خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس میں ان دونوں دہشت گردانہ حملوں کی تازہ ترین وارداتوں کی روشنی میں بین الاقوامی برادری کو تلقین کی گئی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شدت لائی جائے۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے القدس سمیت فلسطینی ریاست کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی نظام تشکیل دینے کے سعودی مطالبہ کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کابینی اجلاس میںمقبوضہ عرب علاقوں میںیہودی بستیاں بسانے کے متواتر عمل پر اسرائیلی حکام کی بھی مذمت کی گئی اور اسرائیلی ہٹ دھرمی اور اس کے اڑیل موقف سے عاجز آکر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ا انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے مستعفی ہو جانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے دفاعی مصنوعات و آلات تیار کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوئے دفاعی معاہدہ کابھی خیر مقدم کیا۔اجلاس میں اس خیال کا اظہار کیا گیاکہ اس دفاعی معاہدہ سے ملک کی مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ ہوگا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lahore brussels terror strikes slammed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply