لیبر لیڈر کوربن نے حماس دہشت گردوں کے ساتھ ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی

لندن: برطانیہ سے شائع ہونے والے ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق یو کے کے لیبر لیڈر جرمی کوربن نے حماس کے اس دہشت گردانہ حملے کے، جس میں100سے زائد افرا دہلاک ہوئے تھے، اصل ملزم کے ساتھ ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

حسن بدران 2012کی اس کانفرنس سے، جس میں کوربن نے ایک پینل مباحثہ کی میزبانی کی تھی ،خطاب کرنے والے حماس کے متعدد سینیئر رہنماو¿ں میں شامل تھا ۔اس کانفرنس میں حماس کے سیاسی بازو کے سابق سربراہ خالد میشال اور سزا یافتہ دہشت گرد ڈاکٹر عبد العزیز عمر بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے ویڈیو میں کوربن کو دو گھنٹے تک چلنے والے ایک پینل ڈسکشن کی میزبانی کرتے دکھایا گیا ہے۔بدران اور عمر دونوں ہی قیدیوں کے تبادلہ کے جزو کے طور پر اس اسرائیلی فوجی غیلاد شالیت کے عوض رہا کیے گئے تھے جسے غزہ پتی میں حماس نے اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔

دی ٹیلی گراف کو ایک ترجمہ شدہ دستاویز دی گئی ہے جس میں بدران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں ”عالم عرب میں فلسطینی پناہ گزیں پر منعقد سمینار میں کہا تھا کہ واپسی فوجی اور مسلح مزاحمت سے ہی قابل عمل ہے کسی اور ذریعہ سے نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Labours corbyn attended conference with hamas terrorists report says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply