امریکہ نے اسرائیل کو ایرانی فوجی جنرل کو قتل کرنے کا اشارہ دے دیا

کویت سٹی: کویت کے ایک اخبار الجریدہ کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو سپاہ قدس کے سپہ سالار قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی۔ قاسم سلیمانی گذشتہ20سال سے پاسداران انقلاب کی شاخ سپاہ قدس کی کمان سنبھالے ہوئے ہیںاور اسلامی جمہوریہ ایران کی ایماءپر عراق، شام اور لبنان میں مربوط فوجی سرگرمیوں اور خفیہ کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔
قاسم سلیمانی شامی صدر بشار الاسد کو شام میں خانہ جنگی کے دوران باغیوں کے زیر تسلط چلے جانے والے شہروں اور قصبوں کو بازیاب کرنے میں انہیںکامیابی دلا نے کے لیے ان کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ان پر عرق میں شیعہ اور کرد گروپوں کے ساتھ ساتھ لبنان کے دہشت پسند گروہ حزب اللہ اور غزہ میں فلسطینیوں کی حماس کو فوجی مدد بہم پہنچانے کی بھی ذمہ داری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kuwaiti report us gives israel go ahead to kill powerful iranian general in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply