کویت نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے مطالبات کی فہرست امیر قطر کو ارسال کر دی

دبئی: کویت نے قطربائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کے13 مطالبات پر مشتمل فہرست امیر قطر کو ارسال کردی ۔ تاہم ان مطالبات کے حوالے سے فوری طورپر کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔صرف اتنا معلوم ہو سکا ہے کہ مطالبات میں دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل کو بند کرنے،ایران سے سفارتی تعلقات توڑ لینے اور صرف انہیں اشیا کی ایران سے تجارت کرنے جو امریکی پابندیوں سے آزاد ہیں، قطر میں کسی بھی مقام پر مقیم پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو قطر سے نکال دینے اور مصر کی تنظیم اخوان المسلمون سے قطع تعلق کرنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے گزشتہ 5 جون کو قطر سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ سفارتی تعلقات منقطع کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے والے ان ممالک نے قطر پر خطے میں دہشت گردی اور دہشت گر تنظیموں کی مالی اعانت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بعد میں سوڈان، یمن ، مالدیپ اور موریطانیہ نے بھی اس الزام پر بائیکاٹ کی حمایت میں سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تاہم قطر نے اس الزام کو مسترد کر دیاہے کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kuwait hands qatar a list of demands to resolve diplomatic dispute in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply