ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جرڈ کوشنر نے امریکی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کے حوالے سے سعودی عرب کا ایک خفیہ دورہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دورے کے دوران انہوں نے سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
وائٹ ہاؤ س کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کے داماد اور سینیئر مشیر جرڈ کوشنر نے قومی سلامتی کے امور میں نائب مشیر دینا پاول اور بین الاقوامی مذاکرات سے متعلق خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ جو کہ اس سال کا ان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ خفیہ دورہ، اٹھائیس اور انتیس اکتوبر کو انجام پایا ہے جبکہ اس خفیہ دورے کے بعد گرین بلاٹ نے اردن، مصر، رملہ اور بیت المقدس کا بھی دورہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کئے جانے والے اس انکشاف میں کہا گیا ہے کہ کوشنر نے اسرائیل، فلسطینی انتظامیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حکام کے ساتھ کئی بار رابطے بھی کئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں یہ بھی کہاگیا کہ یہ دورہ اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن عمل میں معاونت کے لیے با اثر طاقتوں کی جانب توجہ دینے کی امریکی مساعی کا ایک جزو ہے۔
تاہم بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر کا یہ خیال ہے کہ یہ علاقائی مذاکرات براہ راست اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین ہی ہوں گے امریکہ تو بس انہیں کامیاب بنانے کی جانب کوشاں رہے گا اور کوئی معاہدہ ان پر نہیں تھوپے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kushner and trump officials made a secret visit to saudi arabia last week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply