داعش سرغنہ ابو بکر البغدادی ترک مقبوضہ علاقوں میں روپوش ہے

تہران: شام میں کرد فوجوں کے ایک ترجمان کے مطابق دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا سرغنہ ابو بکر البغدادی زندہ ہے اور شمالی شام میں ترک مقبوضہ علاقوں میں روپوش ہے۔

کرد فوج کے ترجمان اور شامی جمہوری دستوں کے کمانڈر مصطفےٰ بالی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ البغدادی ادلب صوبہ میں ترک مقبوضہ علاقہ میں بود و باش اختیار کیے ہے۔

بالی نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر دعویٰ کیا کہ داعش کے نام نہاد وزیر تیل نے اعتراف کیاہے کہ داعش نے شمالی عراق پر اپنے تسلط کے دوران کم و بیش 4ٹن سونا اور کثیر تعداد میں بیش قیمت سازو سامان عراق سے شام ودیگر ممالک میں منتقل کر دیا۔

عراقی ذرائع نے فروری کے مہینے میں دعویٰ کیا تھا کہ البغدادی زندہ ہے اور عراق کی سرحدوں کے پیچھے چھپا ہے۔

ایک خفیہ ذریعہ سے موصول اطلاع کے مطابق البغدادی اپنے مسلح ساتھیوں اور فوجی قافلوں کی عدم موجودگی میں بھیس بدل کر چھپتے چھپاتے عراق شام سرحد سے نکل گیا۔

]]>

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kurdish commander abu bakr al baghdadi sheltered in turkey occupied regions in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.