ہندوستان کی پاکستان پر زبردست سفارتی فتح، کلبھوشن جادھو کی پھانسی پر حکم امتناعی جاری

نئی دہلی/دی ہیگ:ہندستان کو آج ایک بڑی سفارتی فتح اس وقت حاصل ہوئی جب ہیگ میں انصاف کی بین الاقوامی عدالت نے ہندستانی بحریہ کے سابق افسر کل بھوشن جادھوکی سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ کل بھوشن جادھو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت میں موت کی سزا سنائی تھی۔ عالمی عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ معاملہ حتمی طور پر فیصل ہونے تک مسٹر جادھو کو پھانسی نہیں دی جائے گی ، تمام اقدامات کرے۔ سزائے موت رکوانے کی ہندستان کی عرضی پر عدالت نے مزید کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2008 کا باہمی معاہدہ بین الاقوامی عدالت کو اس معاملے میں فیصلے کے حق سے دستبردار نہیں کرتا۔
عالمی عدالت کے اس فیصلے کو ہندستان کی پاکستان پر ایک بڑی سفارتی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کی فوجی عدالت نے گذشتہ دس اپریل کو مسٹر جادھو کو ہندستان کا جاسوس قرار یتے ہوئے دہشت گردی اور بغاوت کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ہندستان نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان سے مسٹر جادھو کے خلاف چارج شیٹ کے دستاویزات طلب کئے تھے لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ عدالت نے نو مئی کو مسٹر جادھو کی سزا پر عبوری روک لگا دی تھی اور 15 مئی کو اس معاملے میں بھارت اور پاکستان کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: kulbhushan jadhav case icj rules in india favour stays execution in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply