سعودی عرب نے کھجوروں سے بھرے دو ہزار کارٹن یمن بھیجے

ریاض:کنگ سلمان ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کے ماٰرب میں اندرون ملک نقل مکانی کر کے پناہ گزیں کیمپوں میں آکررہنے والوں کے لیے 2000کارٹن کھجوریں بھیجی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ امدادحالیہ بحرن کے نتیجہ میں یمنی عوام کو لاحق پریشانیوں سے نکالنے کے لیے سینٹر کی جانب سے چلائے جا رہے مختلف پراجکٹوں کے دائرہ کار کے اندر ہے ۔
اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن، اقوام متحدہ پناہ گزیں ایجنسی اور اقوام متحدہ نقل مکانی ایجنسی نے انتباہ دیا ہے کہ پورے یمن میں لڑائی اور بگڑتی صورت حال کے باعث نقل مکانی کر جانے والے لاکھوں یمنی باشندوں کو ایک بار پھر خطرات میں ڈالا جا رہا ہے۔
واضح ہو کہ مارچ2015میں جب سے یمن میں خانہ جنگی شروع ہوئی ہے تقریباً 3ملین یمنی باشندے جان بچا نے کے گھر چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

Title: ksrelief distributes 2000 boxes of dates in yemens marib | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , , ,

Leave a Reply